اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو لنک سے دھمکیاں دینے کے بجائے باہر نکلیں، کیا عمران خان کی جان ہی اہم ہے سڑکوں پر رُلنے والوں کی جان اہم نہیں ہے، عمران خان کے باہر
نہ نکلنے کی تین وجوہات ہوسکتی ہیں، ایک وجہ گرفتاری کا خدشہ، دوسری وجہ جان کا خوف اور تیسری وجہ پس پردہ رابطے ہوسکتی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے ایمانداری سے بتادیا ہے کہ موجودہ حکومت بننے کے پیچھے معاشی صورتحال نہیں بلکہ کچھ سیاسی خوف اور تقرری سے متعلق کچھ خدشات تھے جسے پہلے جان کر یہ حکمت عملی بنائی گئی۔سلیم صافی نے کہا کہ صدر عارف علوی کے اہم ترین قوانین کو واپس بھجوانے کی وجہ عمران خان کی غلامی ہے، عارف علوی نظریاتی سیاسی کارکن تھا لیکن صدر بنتے ہی اس کے ضمیر کا آرٹی ایس سسٹم مکمل طور پر فیل ہوگیا ہے. عارف علوی کے ضمیر کا آرٹی ایس سسٹم فیل نہیں ہوتا تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف من گھڑت ریفرنس واپس کردیتے، نیب کی سیاسی انجینئرنگ کے خلاف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلے موجود ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے نیب کو جتنا بھگتنا تھا بھگت چکی ہیں۔