پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار ،دہشتگردوں نے قاتل کی خدمات کس ملک سے حاصل کیں؟ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔روزنامہ جنگ میں جاوید عزیز خان کی شائع خبر کے مطابق، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد، سابق وزیر

اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ذرائع نے  بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنماء ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔مذکورہ تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے ایک قاتل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے۔ جب کہ قاتل نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔خیبر پختونخوا کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ 18 جون کو جاری کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے خفیہ رکھا جائے اور سوشل میڈیا پر اسے لیک نہ کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ رپورٹس ہیں کہ ایک دہشت گرد کو عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے ایسی ہی بات کی کہ قاتل نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں ایک گھر بھی حاصل کرلیا ہے۔ماضی میں بھی متعدد سیاسی رہنمائوں سے متعلق تھریٹ الرٹس جاری کیے گئے تھے جس میں متعلقہ اداروں سے سخت سیکورٹی فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…