ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل نکل پڑا

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے 29 سالہ شہاب چوٹور نامی نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر شروع کردیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہاب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے رواں ماہ 2 جون کو کیرالہ سے پیدل نکلا۔

اہلخانہ، دوستوں، رشتے داروں اور مقامی افراد نے باہمت نوجوان کو بھرپور انداز میں الوداع کہا۔شہاب نے اپنی ضرورت کی بنیادی چیزیں لی ہیں جن میں سلیپنگ بیگ، چار ٹی شرٹس، ٹراؤزر اور ایک چھتری شامل ہے، اس کے علاوہ وہ راستے میں آنے والی مساجد میں آرام کریں گے اور کھانا بھی وہیں کھائیں گے، اْنہوں نے ہر روز کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے مکّہ مکرمہ پیدل جانے میں تقریباََ 280 دن لگیں گے اور شہاب کی خواہش ہے کہ وہ سال 2023 میں حج کی سعادت حاصل کرلیں، اسی وجہ سے اْنہوں نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب نے کہا کہ ‘اْن کا خواب تھا کہ وہ حج کے لیے بھارت سے مکّہ تک پیدل سفر کریں، وہ صحت مند ہیں اور دن میں کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کے قابل ہیں لہٰذا اْنہوں نے اپنے سفر کے آغاز کا فیصلہ کیا’۔شہاب نے مزید کہا کہ ‘تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…