پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا، عمران خان

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالا گیا،

ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا اور ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا جس ہر فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔عمران خان نے کہاکہ حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی اور مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔فیٹف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔  ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا اور ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا جس ہر فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…