نیازی حکومت نے جاتے جاتے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں وہ ہم نے نکال دی ہیں،نہال ہاشمی

11  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہاہے کہ نیازی حکومت نے جاتے جاتے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں وہ ہم نے نکال دی ہیں قوم کو مبارک ہو،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تجاویز کو مسترد کرکے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کراچی کی ترقی کے لیئے11 سو ارب دینے کی بات کی مگر 11 سو روپے بھی نہیں دیے،دو دہائیوں سے کراچی کے تاجر بھتے کا شکار تھے،ن لیگ کی حکومت نے امن قائم کیا تو انہوں نے شکر ادا کیا ہے،نواز شریف، اسحاق ڈار کی قیادت میں ہم نے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پینے کے پانی گریٹرمنصوبے کے فور کیلیئے 20 ارب، میٹرو بسوں کے کیلئے 40 ارب اور نوجوان طلبہ کو اسکالر شپ کے لیئے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،ٹرانسپورٹ، پانی صوبے کا سبجیکٹ ہوتے ہوئے بھی وفاقی بجٹ میں حکومت نے کراچی کو الگ پیکیج دیا ہے،گذشتہ 20. 22 سالوں میں یہ مناسب بجٹ ہے۔سابق حکومت نیملک کا خزانھ خالی چھوڑدیا تھا، انہوں نے تو توشہ خانے کو بھی نہیں چھوڑا تھا،بنی گالا، منی گالا بنا ہوا ہے جہاں سے پیسے نکل رہے ہیں، ہیرے کی انگوٹھیاں نکل رہی ہیں،بنی گالا دورجدید کا منی لانڈرنگ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہاہے کہ نیازی حکومت نے جاتے جاتے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں وہ ہم نے نکال دی ہیں قوم کو مبارک ہو،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تجاویز کو مسترد کرکے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…