جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پرپھر آگ لگ گئی

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سماہنی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔اس کے علاوہ دامن کوہ کے

ملحقہ دیہات کے لیے بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکےہیں۔دوسری جانب آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق جنڈی چونترہ،کالچھ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل کوآگ نے لپیٹ میں لے لیا، درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جبکہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…