منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شوگر انڈسٹری نے حکومت کو 8ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر انڈسٹری نے حکومت کو 8ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کر رہے تھے اور اس میں وفاقی سیکرٹری تجارت صالح فاروقی‘ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن امداد بوسال‘ وفاقی سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ‘

 

وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی غفران میمن‘ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹریوں‘ جوائنٹ سیکرٹریوں کے علاوہ پسما کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسن اقبال بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری تجارت صالح فاروقی نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد ذکاء اشرف چوہدری کی اس پیشکش اور تجویز کی حمایت کی جس میں کہا گیا کہ شوگر انڈسٹری ایتھنول جو کہ پٹرول کا متبادل ہے‘ جس کیلئے فلیکسی بل (FLEXIBLE) فیول مہیا کرنے کا کہا گیا۔ ملک میں فلیکسی بل فیول پیدا کرنے کیلئے موٹر وہیکلز اسمبلرز‘ مینو فیکچررز‘ آئل امپورٹنگ کمپنیز‘ وزارت پٹرولیم کا مشترکہ پراجیکٹ ہو گا۔ ایتھنول سی این جی کے مساوی ریٹ پر مہیا ہو گا مگر چونکہ اس کا خام مال شوگر انڈسٹری خود بنا رہی ہے اسلئے ایتھنول کا استعمال کر کے پاکستان کو9ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی جو وہ پٹرولیم اور اسکی مصنوعات کی درآمد پر خرچ کر رہا ہے۔ پاکستان میں آئل مارکیٹنگ کا بزنس کرنے والی زیادہ تر کمپنیاں غیر ملکی ہیں‘ جو اپنا بزنس سکڑنے نہیں دیتیں۔ پی ایس ایم اے کے مرکزی چیئرمین محمد ذکاء اشرف نے بتایا کہ اُنہوں نے یہ تجویز اُس وقت کے چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف کو پیش کی جنہوں نے اسے پسند کیا اور اسے ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیکر اُس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز سے اُنکی ملاقات کرائی‘ مگر چونکہ شوکت عزیز امپورٹیڈ پرائم منسٹر تھے اسلئے اُنہوں نے غیرملکی کمپنیوں کے کارٹل کی ساز باز سے اس تجویز کو عملی جامہ نہیں پہنایا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…