قربانی کے 65بکرے دم گھٹنے سے ہلاک
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن میں شدید طوفان کے باعث مٹھہ ٹوانہ کے گائوں نہرپل جبی شریف میں وادی سون سے آئے دوچرواہوں کے قربانی کے جانور65بکرے بند کمرے میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آنے والے شدید طوفان میں سرگودھا ریجن کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے گاں نہر پل جبی شریف میں وادی سون سے آئے ہوئے دو چرواہوں کے قربانی کے جانور 75بکرے ایک ویران خالی مکان میں داخل کردیااورخودکہیں اورجاکرسوگئے جب صبح نیند سے بیدارھونے اور بکروں کیپاس گے توکمرے کادروازہ بندتھا جہاں دم گھٹنے میں 65 بکرے مالیت 55/60 لاکھ ہلاک ہوچکے تھے جبکہ 10کے قریب بکروں کی حالت تشویشناک تھی جن میں سے2 کو ذبح کردیا گیا اوردیگر کو تشویشناک حالت میں طبی امداد دے کر بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔