اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے نعت خواں قاسم علی کو مجموعی طور پر 28 سال قید 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ملزم قاسم علی کو دفعہ 377 بی میں 14 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ دفعہ 292 میں بھی چودہ سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ملزم پر الزام عائد تھا وہ طالبعلم شاہد کو محفل نعت پر لیکر گیا واپسی پر اسلحہ کے زور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پسٹل بھی برآمد کر لیا تھا۔ ملزم کے خلاف 6 اپریل 2021 کو شہزاد ٹاون تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔