بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی بجٹ میں تنخواہ داروں اور پنشنرزکیلئے بڑا ریلیف تیار وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمایل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ داروں اور پنشنرز پر ٹیکس نہیں بڑھائینگے۔  انہوں نے مزید کہا کہ گریچوٹی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کسی تجویزکو قبول نہیں کیا۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے

مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ داروں اور پنشنرز پر ایک پیسہ بھی بوجھ نہیں ڈالے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ داروں اور پنشنرز پر ٹیکس نہیں بڑھائیں گے۔ جب ان سے گریچوٹی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کسی تجویز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا۔ یہاں اس کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سلیبوں کی تعداد کو کم کرکے اور شرحوں کو بڑھا کے آنے والے بجٹ 2022-23 میں پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) میں اصلاح کا مطالبہ کیاہے اور اسے ٹیکس کے نظام میں ترقی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ اس سے قبل اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پنشن کی بڑی رقم کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا تصور پیش کیا لیکن ایف بی آر نے یہ دلیل دیتے ہوئے اس پر سخت مزاحمت کی کہ حکومت کو ایک ہاتھ سے پنشن بڑھانے اور پھر دوسرے ہاتھ سے ٹیکس کاٹنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…