اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اچانک اعلان آ پ کی سب سے بڑی سیاسی غلطی ثابت ھوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دھمکیاں دھونس بلیک میلنگ گھیراؤ چڑھاؤاور احمقانہ سرپرائز کبھی کبھار الٹے پڑجاتے ھیں۔ انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کے گھیراؤ کی اجازت نہیں مل سکتی،بہترھوگااپنااعلان واپس لیں۔ انہوں نے کہاکہ تقریریں اوربات چیت جاری رکھناہی آ پ کے مفادمیں تھا۔