پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا PP130 سے MPA کی نشست پر اپنا امیدوار لڑوانے کا اصولی فیصلہ

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدپورسیال (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک نے PP130 سے MPA کی نشست کے لیے اپنے امیدوار کو الیکشن لڑوانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اور مرکزی رہنما صاحبزادہ مشتاق سلطان صاحب نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم PP130 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے۔امیدوار کا حتمی فیصلہ مقامی قائدین کی مشاورت سے جلد کیا جائے گا۔

ضلع جھنگ کے باقی حلقوں کے حوالہ سے بھی مشاورت جاری ہے بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک تحریک منہاج القرآن اور اس کے کاملہ فورمز کے عہدیداران اور ممبران کو بھی واضح ہدایت کر دی ہے کہ الیکشن کے حوالہ سے اپنی تیاریاں اور ڈور ٹو ڈور کمپین اور عوام میں آگہی مہم کا آغاز کریں۔ عوامی تحریک یہ الیکشن انشااللہ ہرصورت میں جیتنے کے لیے لڑے گی اور جھنگ کے سیاسی مستقبل میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اس صورتحال سے رانا شہباز احمد خان کی پوزیشن بہت غیر مستحکم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ ایک تو عوامی تحریک کا اچھا خاصا ووٹ بنک ہے ۔ صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان جیسی معروف اور انتہائی مؤثر شخصیت کا اپنا ایک بڑاووٹ بنک ہے جو شاید رانا صاحب کے حصہ میں آتات وہ بھی مشتاق سلطان لے جائیں گے ساتھ ساتھ خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ بھی کسی صورت اس اہم سیٹ کے لیے اپنے بھائی اور بچے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان بھی اپنی سیاسی اور خاندانی مجبوریوں کی وجہ سے شاید رانا صاحب کی مؤثر کمپین نہ کر پائیں۔ اس صورتحال سے سیال گروپ کے دونوں دھڑے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور صاحبزادہ مشتاق سلطان بھی اپنا بھرپور سیاسی امیج ابھار کے سامنے لا سکتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد حلقہ کی سیاست میں ایک طویل بحث شروع ہوگئی ہے اور سیاسی حلقوں میں شدید باضطراب پایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…