جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا، آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ دیتے ہوئے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سابق ترجمان وزارت خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کی ستائی قوم کو مہنگائی میں مزید اضافے کی خبر دیتے ہوئے

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا۔سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے، بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائیگا۔پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ واضح رہے کہ توانائی کا عالمی بحران پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، مسلم لیگ ن کی تجربہ کار ٹیم بے نقاب ہوگئی ہے اور ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو مرحلہ وار سبسڈی ختم کر کا مشورہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے جس  میں پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حکومت فی لیٹرپیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائیگی، ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45روپے 15 پیسے

بڑھانا پڑے گا جس  کے نتیجے میں فی لیٹرپیٹرول 195روپے کا ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق  اس وقت ڈیزل پرفی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائیگی،مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43  روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی،

اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم  کرنے سے اس کی قیمت 176  روپے ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق  لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے اور 16 مئی سے یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہوجائیگی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…