منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا نواز شریف کے طلب کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف 10رکنی وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے طلب کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف 10رکنی وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ‘ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے ‘ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی پرواز مقامی وقت صبح 5:25 بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری۔وزیراعظم شہباز شریف اور لیگی رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی۔دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان نے وہ تباہی مچائی جس کی مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف نے پاکستان کا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا۔ شکر کرو عمران خان سے جان چھوٹی۔ آئندہ الیکشن میں اس سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…