پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹا، برائیلر مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے یونٹ اضافے کی منظوری اور اس کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد برائیلر مرغی مافیا، فلور ملز ایسوسی ایشنز نے مرغی کے گوشت اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہکے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ

شہر کے عام بازاروں اورر مارکیٹوں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 273 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ برائیلر مافیا نے گزشتہ دو روز کے دوران برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 99 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ے۔ برائیلر مرغی کے گوشت کا کاروبار کرنے والے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ چونکہ رمضان المبارک کے بعد شادی سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے باعث برائیلر مرغی کے استعمال کی طلب بڑھ گئی ہے اور دکانداروں کو اضافہ کرنا پڑ گیا ہے۔ مزید برآں پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 210 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 11 سو روپے سے بڑھ کر 1310 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 110 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ے کہ چونکہ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور انہیں سرکاری نرخوں کی بجائے گندم کی فی من قیمت 2325 روپے ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

لہٰذا ان کے لئے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا مشکل ہے جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان بھائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمت میں ااضافے پر سوچ بیچار شروع کردیا ہے جبکہ روٹی کی قیمت میں برقرار رکھنے کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو تاحال کسی نتیجے میں نہیں پہنچ سکے۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں دیسی لیموں کی قیمت 1000 روپے فی کلو، پیاز کی قیمت 120 روپے فی کلو اور لہسن 400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح ٹماٹر اور دوسری سبزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…