ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں عید، شاہ سلمان کاعیدالفطرکے موقع پراہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 02مئی بروز پیر کو عیدالفطرمنائی گئی۔ مسجد الحرام اورمسجد نیوی میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد و گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی،

دوسال بعد تمام مساجد، عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کیساتھ نماز عید ادا کی گئی۔مسجدقبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میں بھی پیر کو عیدالفطر منائی گئی۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی پیر کو عید منائی گئی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1443ھ کی عیدالفطرکے موقع پرقوم سے خطاب کیا ہے۔ان کی جانب سے یہ تقریر قائم مقام وزیر میڈیا ڈاکٹرماجد بن عبداللہ القصبی نے پڑھ کرسنائی۔انھوں نے آغاز میں اللہ کی حمد وثنا بیان کی اورنبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ودرود بھیجا اور کہا کہ ہمیں تمام سعودیوں اور تمام اہل اسلام کوعیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ سعودی مملکت اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اورآپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے اور راتوں کو نمازیں ادا کرنے کا انعام دیا اور ہم اس سے تمام نیک اعمال قبول کرنے کی دعا کرتے ہیں۔ وہ ہمارے دعائیں سننے والا اور جواب دینے والاہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں رمضان کے بعد عیدالفطر کی مبارک باد دینے کا موقع فراہم کیا۔ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ عید سے ہمارے دلوں کو خوش کریں گے اور خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سب کو مبارک عید کے مقاصد کو مدنظر رکھنا چاہیے۔اللہ نے عید کو اخلاقیات، ہم آہنگی، بھائی چارے، رواداری اور معافی کی حد بندی کا موقع بنایا ہے۔پیارے ہم وطنو!اللہ نے ہمارے ملک کو جو بڑا اعزازعطا کیا ہے

وہ الحرمین الشریفین کی خدمت ہے۔حجاج کرام، عمرہ کرنے والوں اورزائرین کی راحت کو یقینی بنانا اور انھیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے جو ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے اور ہم اس ذمہ داری کی تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔اللہ نے ہمیں اس عظیم فریضہ کی انجام دہی کے لیے منتخب کیا اور ہم اس پراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس عظیم کام کو جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیز

کے دور سے یہ ملک ان کے بعد کے بادشاہوں اور ان کے بیٹوں کی قیادت میں ان کی پیروی کرتا رہا ہے اور ہم اب بھی اس پرفخرکرتے ہیں کہ ہمیں اعلیٰ ترین کارکردگی اورامتیاز کے ساتھ مشن جاری رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔اللہ کے فضل سے مملکت نے (کرونا وائرس کی وبا کے بعد)مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری صلاحیت کے ساتھ استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی اور ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بڑی تعداد میں عمرہ کرنے

والوں، عبادت گزاروں اور دو مقدس مساجد میں آنے والے زائرین کی مدد پربے پایاں خوشی ہوئی ہے۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس وبا کا سامنا کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں ذمہ داری، سنجیدگی اور اختراع کی اعلیٰ سطح پر کام کرنے کے قابل بنایا، جس نے زندگی کے بیشترپہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب کیے۔اس ضمن میں ہم پہلے اللہ کا شکرگزار ہے، پھر تمام شعبوں کے کارکنوں اور شہریوں اور رہائشیوں کا شکریہ اداکرتے

ہیں،جنھوں نے وبا سے وابستہ ہدایات کے جواب میں اعلیٰ آگاہی، عظیم عزم اور رفتار کا مظاہرہ کیا۔آخر میں ہمیں اپنے بہادر ہیروز اور سرحدوں پر تعینات اہلکاروں پر فخرہے اور ہم اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو فوجی اور سویلین شعبوں میں خلوصِ نیّت سے کام کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں تمام نیک کاموں میں کامیابی دلائیں اورمملکت کو ہر برائی سے محفوظ رکھیں۔اللہ آپ کوعید کی مبارک ساعتوں میں برکت دے اور ہمیں اورآپ کو ہرقدم پرکامیابی سے نوازے۔ہم سب پراللہ کی سلامتی، رحمت اور برکتیں نازل ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…