اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار روپے کی ٹوکن منی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،حج درخواستیںآج اتوار سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار روپے کی ٹوکن منی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار کی ٹوکن منی کے فیصلے کے بعد حج کے اخراجات بڑھ جائیں گے جس کے تحت 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جس میں سے پاکستان کو 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔