اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ نبویؐکے آداب بْھلا بیٹھے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 رمضان کی مقدس شب اس وڈیو کو طنزیہ یا فخریہ پوسٹ کرنے والے بھی یقینا اس گناہِ عظیم میں برابر کے حصے دار ہیں۔