پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حکومت کا حج 2022ء کے لئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان، فی عازم 10 لاکھ تک خرچہ آئے گا

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہاہے کہ اس سال حج اخراجات 7 لا کھسے 10 لاکھ روپے تک ہوسکتے ہیں ،حج اخراجات میں اضافے کے باوجود قوم کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے ،اس سال نجی شعبہ سے 60فیصد جبکہ سرکاری کوٹے سے 40فیصد حجاج فریضہ حج ادا کریں گے ،یکم مئی سے آن لائن جبکہ 9تا 13مئی شیڈول بنکوں میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جمعہ کے روز اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہاکہ اس سال حج اخراجات بڑھ جائیں گے اور 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک حج اخراجات ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے جس میں 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گاانہوں نے کہاکہ حج قرعہ اندازی میں شمولیت کیلئے آن لائن درخواستیں یکم تا تیرہ مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے حج بھی متاثر ہوا تھا اور دوسال مقامی سطح پر حج کیا گیا تھا مگراب کرونا سے کافی نجات مل چکی ہے اوراس سال بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ عمرے کے لئے بھی سعودی حکومت نے آغاز کیا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے بہت وقت ہوتا تھا کہ سات ماہ کا وقت مل جاتا تھا مگر اس سال سعودی حکومت کی جانب سے اعلان بہت آخر میں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حج اخراجات کی تفصیلات ابھی تک سعودی عرب سے نہیں ملی ہے اور جونہی تفصیلات ملے گیں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر حج سکیم کیلئے مقررہ رقم کا اعلان کردیا جائے گاانہوں نے کہاکہ وزارت کی جانب سے یکم مئی سے تیرہ مئی تک حج درخواستیں وصول کی جائیں گی اوردرخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے ٹوکن منی جمع کرائی جائیں گی انہوں نے کہاکہ حج کے لئے9تا 13 مئی تک بینکوں میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں

اس کے علاوہ آن لائن بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی انہوں نے کہاکہ کرونا ایس او پیز کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور امسال سات سے دس لاکھ سے اخراجات ہوسکتے ہیں پریس کانفرنس کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج صرف صاحب استطاعت پر واجب ہے مگر یہ

عشق و محبت کا معاملہ ہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ حج ریلیف کیلئے اپنا کردار ادا کریں عید کے فوراً بعد ائر لائنز سمیت تمام ادارے بیٹھیں گے اور حج جس حد تک سستا کرسکے کریں گے انہوں نے کہاکہ حج پالیسی کا اعلان ہوگا تو کوشش کریں گے جس حد تک ہم عازمین کو ریلیف دے سکے دینگے حج پالیسی کے اعلان کے وقت پر قوم کو خوشخبری دینگے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…