دبئی (مانیٹرنگ،این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھانے کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور اتحادی حکومت نئے انتخابات تک عوام کی خدمت کرتی رہے گی، واضح رہے کہ تقریباً 5 برس بعد رات گئے دبئی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری رات گئے نجی طیارے سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔