اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئین اوورسیز کو ووٹ کا حق دیتا ہے ،اوورسیز کے پیسوں سے ہی ملک چل رہا ہے ‘ لاہور ہائیکورٹ

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حق نہیں کہ وہ اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں،یہ وہ حق ہے جو انہیں آئین دیتا ہے،اوورسیز پاکستانی باہربیٹھ کرملک کی خدمت کررہے ہیں،زرمبادلہ کے پیسوں سے ہی ملک

چل رہا ہے اور بڑے افسر صرف قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے فاضل عدالت کے حکم پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ای وی ایم مشین کا تجربہ کیا جا چکا ہے ، دو مرتبہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس پارلیمنٹ کو پیش کیں۔تمام ووٹرز آئی ٹی کی ٹیکنالوجی سے آشنا نہیں ہیں،ٹیکنیکل رپورٹس بھی الیکشن کمیشن کے سامنے ہیں،تجرباتی ایولیویشن کامرحلہ ابھی بھی جاری ہے،ای وی ایم میں بہت سی تکنیکی ایشوز ہوتے ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے نادرا اور آئی ٹی کے ساتھ مل کرکیااقدامات کئے۔کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حق نہیں کہ وہ اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں،یہ وہ حق ہے جو انہیں آئین دیتا ہے،عدالت کو تفصیل سے تسلی بخش جواب دیاجائے،ابھی تک سب کچھ زبانی جمع خرچ کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے جواب سے پتہ چل گیا کہ دو مرکزی ادارے کچھ نہیں کرنا چاہتے۔

وزارت قانون اور اوورسیز کی وزارت کے نمائندوں کاپیش نہ ہوناعدالتی فیصلے میں لکھاجائے گا ،کیوں نہ اس عدالت کے فیصلے کو وزیراعظم کے پاس بھجوا دیا جائے ،الیکشن کمیشن نے فنڈز کی کمی کی بات کی ہے،کتنے فنڈز مختص کئے گئے اور کتنے فنڈز کی کمی ہے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ ای وی ایم مشینوں اور انٹرنیٹ کی سہولیات کیلئے وفاقی وزارت خزانہ کو لکھا ہے۔

فاضل عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ نادرا کچھ نہیں کررہا ،آپ کبھی بنگلہ دیش کو اورکبھی افریقی ممالک کو کچھ دے رہے ہیں اپنے ملک کیلئے کچھ نہیں،ڈی جی نادرا تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،اگر رپورٹ کاغذ کا ٹکڑا ہوا تو ڈی جی نادرا اپنے عہدے پرنہیں رہے گا،اوورسیز پاکستانی باہربیٹھ کرملک کی خدمت کررہے ہیں،زرمبادلہ کے پیسوں سے ہی ملک چل رہا ہے اور بڑے افسر صرف قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت عیدکی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…