جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر حمزہ شہباز نے نئی درخواست دائر کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر پرنو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔استدعا ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل منگل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،کل کا احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پرکیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…