پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر کے اتوار رمضان بازاروں میں بھی مہنگائی کی لہر، عوام کی قوتِ خرید جواب دے گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/اسلام آباد/لاہور(این این آئی)ملک بھر کے اتوار رمضان بازاروں میں مہنگائی کی لہر ہے، شہریوں کی قوتِ خرید جواب دے گئی۔ملک کے سب سے بڑا شہر کراچی مہنگائی میں بھی سب سے آگے نظر آتا ہے، سبزی ہو پھل، گائے یا مرغی کا گوشت کھانے پینے کی تمام ہی اشیا عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑرہی ہیں۔ سرکاری قیمتوں میں اشیائے

خورونوش کی فروخت تو کہیں نظر آتی ہی نہیں ہے۔کراچی میں چکی کا آٹا 80 روپے، فائن آٹا 75 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ سبزیوں کی بات کی جائے تو لیموں امرا کا شوق بن کررہ گیا ہے جس کی قیمت 800روپے کلو تک جا پہنچی ہے دیگر موسمی سبزیاں بھی 100 سے 150 روپے کلو بیچی جارہی ہیں۔دوسری جانب رمضان سے پہلے چالیس روپے درجن بکنے والا کیلا اب 120 سے 150 روپے درجن مل رہا ہے جبکہ سیب 300روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے۔لمپی اسکن بیماری کے باوجود گائے کے گوشت کے نرخ800 سے 840 کلوپر جاپہنچے ہیں جبکہ بکرے کا گوشت سولہ سو روپے کلو ہوگیا ہے۔ مرغی بدستور 460 سے 480 روپے کلو بیچی جارہی ہے۔لاہور میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں آٹے چینی اور گھی پر تو سبسڈی مل رہی ہے لیکن سبزیاں اور پھل مارکیٹ غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ میں لیموں اس وقت 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

آٹا کا 10 کلو تھیلا 400 روپے فی کلو لنے لگا، گھی پر پچاس روپے سبسڈی مل رہی ہے۔ چینی 70 روپے فی کلو ملنے لگی۔ سیب 200 سے 220 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ کیلا 100 سے 120 روپے فی درجن لیموں 600 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر مگر شہریوں کا کہنا ہے کوالٹی غیر معیاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں لیموں اس وقت 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد کے اتوار بازار مہنگائی بازار بن گئے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ لیموں 580 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔ ادرک لہسن سمیت دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی زیادہ ہیں۔ فیصل آباد میں بھی رمضان کے آخری عشرے اور عید کی مناسبت سے مہنگائی کی لہر برقرار ہے، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

فیصل آباد میں لیموں 700 روپے فی کلو تک جا پہنچا، آلو 24، پیاز 60، ادرک 220، لہسن 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پھلوں میں فالسہ سب سے زیادہ 600 روپے فی کلو، انار 500 روپے فی کلو، سیب 275، خربوزہ 100، امرود 100، لوکاٹ 250 روپے فی کلو، چیری ڈبہ 300، کیلا 180 روپے فی درجن میں فرروخت ہورہا ہے۔خوشاب میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…