اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 19ہزار میگا واٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کا بتانا ہے کہ دوپہر اور شام کو بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ تک ہے، دوپہر اور شام کو شارٹ فال 1500میگا واٹ تک ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے اور بجلی لوڈشیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جاتی ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق آئی پی پیز اور تھرمل ذرائع سے 9 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ پانی سے 3500 میگا واٹ بجلی حاصل کر رہے ہیں، باقی بجلی نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے مل رہی ہے۔