لاہور( این این آئی)محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کسی بھی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتے ۔ محکمہ قانون کی جانب سے کہاگیا کہ صوبائی حکومت کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں، احمد اویس کسی کیس میں پنجا ب حکومت کی نمائندگی نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے حلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا او راس کے لئے انہوںنے گزشتہ روز مشاورت بھی کی تاہم انٹر ا کورٹ اپیل دائر کرنے میں کئی قانونی پیچیدگیاں سامنے آئی تھیں۔