لاہور( این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے حمزہ شہباز سے حلف کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے،صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے آئینی طریق کو کراس کر کے حکم جاری کیا،صدر سپیکر کو حلف لینے کا کہہ سکتے اگر سپیکر بھی انکار کردے تو پھر نمائندہ مقرر ہوگا ۔قبل ازیں سماعت کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ گورنر پنجاب کو قانون کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب شفاف نہیں ہو، گورنر پنجاب کو نوٹس کر کے سنا ہی نہیں گیا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر پنجاب کے بعد سپیکر حلف لینے کا اختیار رکھتے ہیں، سپیکر کے انکار پر صدر مملکت کسی فرد کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔