اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا ریلیف پیکج، یوٹیلیٹی سٹوروں پر10کلوآٹے کا تھیلا 400روپے، چینی 70روپے فی کلو دستیاب

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) وزیراعظم شہباز شریف کے ریلیف پیکیج کے مطابق ملک بھرکی طرح فیصل آباد میں بھی یوٹیلیٹی سٹوروں پر 10کلو آٹے کی قیمت550روپے سے کم کر کے 400 روپے اورچینی کی قیمت75روپے سے کم کرکے70روپے کردی گئی ہے۔ایک سروے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے گذشتہ روزآٹے اور چینی میں مزید کمی کے اعلان کے بعد

فیصل آباد کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،چینی،گھی سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی خریداری کا رش دیکھنے میں آیا۔اس موقع پر خریداری کرنے آئے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ اب 550روپے آٹے کا تھیلا 400روپے اور چینی 75روپے کی بجائے70روپے میں آسانی کے ساتھ مل رہی ہے جبکہ دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ پر ریلیف دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ڈی گراونڈ برانچ کے منیجرامان اللہ نے بتایا رمضان پیکیج کے تحت عوام الناس اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر یوٹیلیٹی سٹورز کی برانچوں سے 3,000 روپے تک کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں 20 کلوگرام گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1350 روپے کے لگ بھگ ہے، جب کہ پیکیج کے تحت صارفین کو 10 کلوگرام گندم کے آٹے کا تھیلا اب400 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔اسی طرح ایک کلوگرام چینی 75 روپے سے کم ہوکر70روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 86 سے 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 260 روپے ہے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں خوردنی گھی 470 روپے کا ہے۔ اس طرح ایک لیٹر تیل کی قیمت 494 روپے کی بجائے 407 روپے میں دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اوپن مارکیٹ میں 250 سے 260 روپے فی کلو بکنے والا سفید چنا یوٹیلیٹی سٹورز پر 213 روپے میں دستیاب ہے۔بیسن 190-220 روپے کی بجائے 170 روپے کی قیمت پر فراہم کیا جارہا ہے، ایک کلوگرام دال چنا 162 روپے کلو، دال مونگ 170 روپے، دال ماش 268 روپے، دال مسور 215 روپے اور اعلی کوالٹی کی کھجوریں 140 روپے فی کلوگرام ریٹ میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی

سٹورز پر ان اشیاء کی وافر مقدار موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائے پتی کی 950 گرام پیکنگ 1042 روپے میں فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسی برانڈ کی چائے پتی اوپن مارکیٹ میں 1250 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصالحہ جات، ہماری غذا کا لازمی حصہ ہیں جن پر رمضان ریلیف پیکیج کے دوران دس فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر غذائی اور غیر غذائی اشیاء بشمول جام، اچار، ڈیٹرجنٹ، شیمپو،وغیرہ پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…