جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم صاحب ہمارا بھی سلام لے لو شہباز شریف کی ایوان آمدپر راجہ ریاض کی دہائی

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم صاحب ہمارا بھی سلام لے لو وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کی دہائی۔ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر

جب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین سے ملنے ان کی نشستوں پر گئے تو تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں بھی مل لیں جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھے اراکین سے بھی فردا فردا مصافحہ کیا۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…