جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھاد کی فی بوری قیمت میں 5 سو روپے اضافہ،چینی، گھی بھی مہنگے کردیے گئے

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ چوروں کی واپسی کے پہلے تین دنوں میں کھاد کی فی بوری قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ امریکی مراسلے سے متعلق آن لائن ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا فی کلو چینی کی قیمت میں گیارہ روپے اضافہ، فی کلوچھ روپے گھی مہنگا،سگریٹ فی ڈبی 10 روپے مہنگی کی گئی ؛۔ احساس راشن کی دوکانداروں کو پیمنٹ بند، پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ انہو ں نے کہا عمران خان کی جانب سے بجلی پر دی گیی سبسڈی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے مصنوعی لوڈشیڈنگ شروع، IPPs کو نوازنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کے ریکارڈ روم سے شریف خاندان کے ریفرینس کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ امریکی مراسلے سے متعلق آن لائن ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا رنگ روڈ کرپشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر توقیر کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ،غریبوں کے لیے شروع کیا گیا “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام بند، وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کی ضیافتیں بحال ہو گئی ہیں ۔ غریبوں کے لئے لنگر خانے بند مگر ان بھکاریوں کے تین تین گھروں کے کچن اور اسیکورٹی بحال۔ جو بندہ چار دنوں میں اپنی کابینہ نہیں بنا سکا وہ ملک کیسے چلائے گا؟ انہوں نے کہا جمعدار کی نوکری کے لئے بھی کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جمع کروانا پڑتا لیکن میرے پاکستان کے لیے نام نہادمنی لانڈرنگ ملزم وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…