اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل نے ”عمران حکومت” پر مزاحیہ میم شیئر کردی

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)مسلم لیگ (ن )سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے دورِ حکومت میں رہتے ہوئے مشہور ڈائیلاگ پر مبنی میم شیئر کردی۔سابق وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کے آخری دنوں میں جب تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کررہے تھے تو

بارہاں انہوں نے ‘میں آخری گیند تک کھیلوں گا۔’ ‘آخری گھڑی تک ہار نہیں مانوں گا’ جیسے بیانات سامنے آتے تھے۔اب مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان کے ایسے ہی بیانات پر مبنی ایک میم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکام حکومت کی کہانی ایک تصویر میں۔میم میں ‘ہار’ کا تذکرہ بھی کیا گیا جو آج کل خوب خبروں کی زینت بن رہا ہے۔سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا قیمتی ہار ذلفی بخاری کی مدد سے فروخت کیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ذلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی۔ذلفی بخاری نے ٹوئٹ میں ہار بیچنے والی خبروں کو کھلا جھوٹ قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا اور نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے۔انہوں نے ایسی خبر چلانے والے میڈیا ہائوس کا نام لے کر سرزنش کی اور لکھا کہ کہ بی گریڈ میڈیا ہائوس کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…