اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے نفرت نہیں ہے بلکہ اسکی سوچ سے نفرت ہے ،اسکی سوچ نے پورے ملک میں نفرت کو ہوا دی ہے۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت جھوٹ بولے اور ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔اب ہم سب ملکر ملک کو اس بھنور سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،جلد ہی اس بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔اتحادیوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور سب کو علم ہے میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں۔