پی ٹی آئی نے شہباز شریف کی لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرانے کی پیشکش مسترد کردی

11  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش مسترد کر دی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہیے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔خیال رہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے مراسلہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو خط پر ان کیمرا بریفنگ دی جائے جس میں مسلح افواج کے سربراہان، سفیر اور ارکان پارلیمنٹ موجود ہونگے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سازش ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا، نہ انہوں نے وہ خط دیکھا اور نہ ہی انہیں یہ خط دکھایا گیا، خط کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…