منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے عمران خان کی عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ہفتہ کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو دوبارہ شروع ہوا تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔عمران خان کے

انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورة آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمہ ہے کہ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ۔وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے توثیق کی،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے،یہ لوگ بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا بلکہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور پوری قوم نے میرے فیصلے کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ جنہوں نے مارشل لاء لگایا انہوں نے غلط کیا لیکن ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہے کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔قاسم سوری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے جو فیصلے دئیے آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے اس کی توثیق کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی محب وطن ہیں اگر خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…