منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں عمران خان نے کال دیدی

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کے خلاف عوام باہرنکلیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پرہمارے میرجعفراورمیرصادق

کی مدد سے ہونے والے حملے کیخلاف ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کے لئے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے،امیدواروں کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹیں دی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے دیرینہ ورکرز کو ٹکٹیں دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا،اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…