اتوار‬‮ ، 30 جون‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد میں ہماری کامیابی کے 80 فیصد چانسز ہیں، عمران خان

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کو یہ خط دکھایا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں ہماری کامیابی کے 80 فیصد چانسز ہیں بطور کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرنا آتاہے،

اگر سیاسی معاملات ہوتے تو خط میڈیا کے سامنے رکھ دیتے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جس کے دوران دھمکی آمیز یہ خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان سے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ خط میں کہا گیا کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، میں نے تمام مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو وزیرِ اعظم عمران خان نے بتایا کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ اس خط کے حوالے سے سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے دھمکی آمیز خط کو کابینہ ارکان کو دکھانے کی تجویز دی تھی۔۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزراء اور اراکین کو خط نہیں دکھایا گیا، اینکرز کو خط دکھانے کے فیصلے پر ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ سیکرٹ خط کو اوپن کرنے سے متعلق قانونی رائے بھی لینی چاہیے۔

اجلاس میں ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تجویز پیش کی کہ خط سے متعلق تمام کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے۔اجلاس میں ارکان نے تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب ارکان نے خط دیکھا نہیں اور یہ میڈیا کو دکھایا جا رہا ہے۔دورانِ اجلاس کابینہ ارکان کے سامنے خط اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کے ارکان سے خط اور فنڈنگ سے متعلق تجاویز لی جائیں گی۔واضح رہے کہ سیاسی کمیٹی کی تجویز پر وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…