اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط 10سینئر اینکرز کو دکھانے سے انکار کردیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کے ایک درجن کے قریب سینئر اینکرز کو دھمکی آمیز خط دکھانے سے انکار کردیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق
وزیر اعظم عمران خان نے یہ دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو یہ خط دکھایا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جس کے دوران دھمکی آمیز یہ خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان سے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، میں نے تمام مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ اس خط کے حوالے سے سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔وزیر اعظم اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب بھی کرینگے ۔