جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗآئی این پی)سینئر لیگی رہنما نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی

ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ( ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو بطورِ وزیر اعلی پنجاب نامزد کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ، وزیر اعظم سے پیر کو پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفی لے لیا ہے۔میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطورِ وزیر اعلی پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویز الہی نے وزارت اعلی کے لیے نامزد کیے جانے پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر انشا اللہ پورا اتروں گا۔ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ اتحادی کی حیثیت سے ملکر عوامی خدمت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…