راولپنڈی (این این آئی)38 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے لیفٹ آرم آف اسپنر آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ساتھ ہی وہ ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر پاکستان کے پانچویں بہترین باؤلر بھی بن گئے۔بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔
آصف آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 79 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان کی جانب سے کسی بولر کے ڈیبیو میچ کی ایک اننگز میں پانچویں بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 15 ویں بالر ہیں جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی اسپنر ہیں۔















































