جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

لاہور میں ایک پیٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آتی ہیں تو

بعض پیٹرول پمپس فروخت کم کر دیتے ہیں یا عارضی طور پر بند کر دیتے ہیں۔ تاہم لاہور میں ایک پیٹرول پمپ نے اس کے برعکس اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو پرانی قیمتوں پر ہی پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ایک نجی پیٹرول پمپ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ متوقع اضافے کے باوجود پمپ پر پیٹرول اور ڈیزل نئی قیمت کے بجائے سابقہ نرخوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ رہی ہے۔پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات ہیں، لیکن انہوں نے رمضان کے احترام میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس مہینے میں زیادہ منافع کمانے کے بجائے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا بہتر سمجھا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پرانی قیمتوں پر دستیاب ہیں اور شہری اپنی ضرورت کے مطابق مطلوبہ مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…