بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300روپے فی کس ادا کیا جائے،گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے1100روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے،اسی طرح کھجور کے حساب 1600روپے،کشمش کے حساب سے3800روپے،منقی کے حساب سے5400روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے،صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ گندم کے حساب سے30روزوں کا فدیہ 9000روپے اورجو کے حساب سے30روزوں کا فدیہ 33000روپے،اسی طرح کھجور کے حساب سے30روزوں کا فدیہ 48000روپے،کشمش کے حساب سے30روزوں کا فدیہ 114000روپے،منقی کے حساب سے 30روزوں کا فدیہ162000روپے ادا کرناہوگاجبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے30روزوں کافدیہ6000روپے بنتاہے۔انہوں نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60روزے رکھنا یا 60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے،گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع(2کلو احتیاطاً)جو، کجھور اور منقی کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطاً) بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…