ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ہرشوردھن رانے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فلم کی ٹکٹ خریدنے کی اپیلیں کرنے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشوردھن رانے کی فلم ایک دیوانے کی دیوانیت (آج) ریلیز ہوگی اور اس کے ساتھ ہی ایوشمان کھرانہ کی فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔
دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کے باعث ہرشوردھن رانے کو اپنی فلم کی فکر لگ گئی ہے۔اداکار کی جانب سے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی گئی ہے کہ پلیز ٹکٹ خرید لینا اس بار، پلیز 9سال انتظار مت کرانا، پلیز ٹکٹ خرید لو۔خیال رہے کہ ہرشوردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم 2016میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت باکس آفس پر کمال نہیں کرسکی تھی۔تاہم 9 سال بعد رواں سال فروری میں دوبارہ ریلیز کی گئی تو فلم نے باکس آفس پر کمال کردیا اور دوبارہ ریلیز پر سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔