بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق ابتدائی فلکیاتی پیشگوئیاں سامنے آگئیں، ماہرینِ فلکیات کے مطابق ماہِ مقدس کی آمد میں چند ماہ باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امارات فلکیاتی انجمن نے اعلان کیا ہے کہ نیا ہجری سال 1477 میں پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق رمضان 1447 ہجری کا چاند 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (امارات کے وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 3 بج کر ایک منٹ بنتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند نظروں سے اوجھل ہو جائے گا، اس لیے اس شام ہلالِ رمضان کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ابراہیم جروان کے مطابق، اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو رمضان کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات اور عیدالفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک کے 29 روزے ہوں گے۔دوسری جانب، سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اپنی فلکیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر (پاکستان کے وقت کے مطابق) طلوع ہوگا۔ 23 اکتوبر 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، جب کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ کا ہوگا۔سپارکو کے مطابق، اگر موسم صاف رہا تو 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، لہٰذا امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔البتہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…