ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

ارب پتی جوڑے کا 29 کھرب روپے فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

ہیوسٹن (این این آئی )ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریبا 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ زیادہ تر رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی مخیر جوڑا نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی دولت میں سے 95 فیصد (تقریبا 29 کھرب روپے)فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ ان کی زیادہ تر رقم ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے رچ کنڈر کا کہنا تھا ہم بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ہماری دولت میں بہت بڑا ہاتھ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے ہماری مدد کی، ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو اسے اس سے بہتر چھوڑ کر جائیںجیسا اسے ہم نے پایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…