ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون خاکروب نے کوڑے سے ملے 9 لاکھ مالک کو واپس کر دیئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں ایک خاتون خاکروب نصرت بی بی نے کوڑا دان سے ملنے والے نو لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔میڈیارپور ٹ کے مطابق سینیٹری ورکر نصرت بی بی صوبائی حکومت کے ستھرا پنجاب منصوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں، جن کا کام صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، کھولا تو اس میں نوٹوں کی گڈیاں تھیں، میں نے اپنے سپروائزر کو اس کے متعلق بتایا، جنہوں نے پیسوں کے مالک کو ڈھونڈ کر رقم ان کے حوالے کر دی۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی نے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے، اس لیے انہیں مجموعی طور پر تین لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے جبکہ خاتون کے ایک بیٹے کو ضلعی انتظامیہ میں نوکری بھی دی جا رہی ہے۔پانچ بچوں کی ماں نصرت بی بی نے کہا کہ ہم میاں بیوی نے محنت کر کے اپنے بچوں کو پالا ہے، ساری زندگی خود بھی رزق حلال کھایا اور بچوں کو بھی وہی کھلایا ہے، میری جو افسران نے حوصلہ افزائی کی ہے اس پر بہت خوشی ہوئی، میرے لیے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے کہ مجھ جیسی غریب کو اتنی عزت دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے حال ہی میں ستھرا پنجاب پروگرام کو دنیا کا بڑا منظم ویسٹ منیجمنٹ سسٹم قرار دیا ہے، انتظامیہ کے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت روزانہ 50 ہزار ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…