سوات (این این آئی)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں وحشی سسر نے اپنی نئی نویلی بہو کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں سفاک ملزم صنوبر سکنہ بہامٹہ حال ہزارہ کبل نے مبینہ طورپر اپنی پندرہ سال کی نئی نویلی بہو کو گھر میں اکیلی پاکر اپنے شیطانی ہوس کا نشانہ بنادیا ۔
کبل پولیس نے متاثرہ لڑکی مسما ة(اب)کی مدعیت میں دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔















































