پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلا دیش کے طلبہ کیلئے داخلوں کا عمل معطل کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2025 |

لندن(این این آئی)پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ کے لیے برطانیہ میں مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئیں، برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ پر داخلوں کے دروازے بند کرنا شروع کر دیے۔رپورٹس کے مطابق 9 برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلا دیش کے طلبہ کے لیے داخلوں کا عمل معطل کردیا۔یونیورسٹی آف چیسٹر ، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت دیگر نے پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل روک دیا۔دونوں ملکوں کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش بڑھنے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا۔

دیگر جامعات نے بھی دونوں ملکوں کے طلبہ کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا کہ ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سر فہرست رہا جس کے بعد برطانیہ میں اعلی تعلیم کے لیے پاکستانی طلبہ کی درخواستوں کا معاملہ مزید حساس ہوتا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…