جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

والدین بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھانے سے گریز کریں،ماہرین

datetime 26  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں یخ بستہ سرد ہواؤں نے موسم یکسر تبدیل کردیا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کو بہت حفاظتی اقدامات کروائے جائیں جبکہ والدین موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بچوں کو ہرگز نا بٹھائیں۔پاکستان لیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے صدر پروفیسر وسیم جمالوی نے موجودہ موسم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا ہے۔ شدید سرد لہر غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ صبح کے اوقات میں اسکول جانے والے بچوں کا سر ڈھانپ کر اور گرم کپڑے پہنا کر اسکول بھیجیں۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی نے کہا کہ عام طور پر صبح اور شام کے اوقات میں والدین بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بیٹھا کر اسکول چھوڑتے ہیں۔ اس موسم میں سرد ہوائیں چھوٹے بچوں کو شدید متاثر کرسکتی ہیں کیونکہ موٹر سائیکل پر براہ راست سرد ہوائیں بچوں کے سینے، چہرے، ناک کان کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہیں جو بچوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں موجود نوازئیدہ بچوں کو اس سخت ترین سرد موسم میں مکمل ڈھانپ کر رکھا جائے اور وہ مائیں جو اپنے نوزائیدہ کو بریسٹ فیڈنگ کراتی ہیں ان کو چاہیے وہ ٹھنڈے یا نارمل پانی سے بھی پرہیز کریں اور پینے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال رکھیں۔ ذرا سے غفلت سے نوزائیدہ کو نزلہ،زکام اور بخار لاحق ہوسکتا ہے۔پروفیسر خالد شفیع نے کہا کہ بچوں اور ضیعف العمر افراد گھروں میں رہیں جبکہ آفس جانے والے اورنوجوان حضرات مکمل گرم کپٹروں کے ساتھ سر ڈھانپ کررکھیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس موسم میں نیم گرم پانی استعمال کرایا جائے اور بچوں کو گھروں میں ہی رکھا جائے۔ تقریبات میں چھوٹے بچوں کو لے جانے سے گریز کریں کیونکہ رات کے وقت موسم مزید سرد ہورہا ہے۔

ان ماہرین نے بتایا کہ چھوٹے بچوں میں لاپرواہی کی وجہ سے نمونیہ کا مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاط کریں۔ بریسٹ فیڈ کرانے والی مائیں گھر کے گرم مشروبات استعمال کریں ،کھٹی اشیا سے پرہیز کریں، گھر میں تیار کی جانے والی یخنی ،سوپ کا استعمال کرتے رہیں۔ حلق خشک ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی کا استعمال رکھا جائے۔امراض قلب کے معروف ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی سلو ہو جاتی ہے۔ دل کے مریض اپنے سینے کو سرد ہواں سے بچائیں کیونکہ اس موسم میں دل اور دمے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون میں 40 فیصد پانی شامل ہوتا ہے سرد موسم میں عام طور پر پانی کا استعمال کیاجاتا جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہو جاتی لہذا اس موسم میں نیم گرم پانی کا نارمل استعمال رکھیں۔ دل کے وہ مریض جن کے بائی پاس ہوچکے ہیں اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کریں، سینہ ڈھانپ کر رکھیں، گھر میں واک جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…