حجرہ شاہ مقیم (این این آئی )قصبہ ملگدا چوک میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تمام سواریاں اتارنے کے بعد خالی بس میں خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ وہ کراچی سے واپس آنے والے اپنے بیٹے کو لینے کے لیے بس میں آئی تھی۔ بیان کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے بیٹے کو ایک بہانے سے بازار بھیج دیا اور موقع پا کر زیادتی کی جبکہ کنڈیکٹر باہر پہرہ دیتا رہا۔ سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور تمام شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔















































