بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

گھر سے 6 لاشیں ملنے کا معمہ حل،شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والی خاتون کا آخری ویڈیو بیان سامنے آگیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی)معروف تاجر کے گھر میں شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والی خاتون کا آخری ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے معروف تاجر چوہدری بشیر آرائیں کے گھر سے بیٹے، بہو اور چار کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ خاتون اقصی نے اپنے شوہر نوید آرائیں اور چار بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد ازاں اپنے سسرالیوں کو قتل کی اطلاع دینے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ایس ایس پی خیرپور سردار نیازی کے مطابق ہمیں مقتول نوجوان نوید آرائیں کے والد صدر کجھور منڈی چودھری بشیر آرائیں نے اطلاع دی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر گھر کو سیل کردیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھائیں گے۔

سردار نیازی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے، جو خاتون کے ہاتھ میں موجود تھا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون اقصی نے مرنے سے پہلے اور شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کہ بعد ایک وائس اوور والاویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھا، جس میں شوہر کی بیوفائی کی بات کی اور شوہر کی جانب دوسری شادی کرنے کا کہا۔خاتون نے ایک لڑکی کی تصاویر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے اس کے شوہر سے تعلقات قائم کر کے اس کا گھر برباد کردیا۔حکام کے مطابق اقصی کی ایک اور وائس پولیس کو مل گئی ہے جس میں وہ شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر رہی ہے جبکہ تاحال واقع ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…