کراچی(این این آئی)ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔